سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر کتنا خرچہ ہوا، تفصیلات جاری
03:47 PM, 21 Apr, 2022
اسلام آباد: گزشتہ حکومت میں وزیراعظم آفس کے ہیلی کاپٹر پر کتنا خرچہ ہوا،حکومت نے تفصیلات جاری کردی۔ حکومتی دستاویز کے مطابق سفری اخراجات 47 کروڑ روپے اور زیر استعمال ہیلی کی میٹننس پر 51 کروڑ روپے اخراجات آئے ، سابق وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے، عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر اوسط یومیہ آٹھ لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آیا۔ دستاویزات کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ایک گھنٹے کا استعمال دو لاکھ پچہتر ہزار میں پڑتا ہے، ٹوٹل 2 ہزار 726 گھٹنے ہیلی کاپٹر سفر پر رہا۔