وفاقی حکومت کی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کی منظوری

04:32 PM, 21 Apr, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی توسیع کی سمری منظور کرلی ہے۔ نجم سیٹھی کی سربراہی میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بنائی گئی تھی۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 22 اپریل 2023 سے توسیع دی گئی۔ وزارت آئی پی سی نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی ایک سالہ کارکردگی سمری کے ساتھ بھجوائی تھی، سمری میں کمیٹی کو 2 سے 4 ہفتوں کی توسیع کی سفارش کی گئی۔ خیال رہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت آج ختم ہورہی تھی۔
مزیدخبریں