'بلاول بھٹو کا دورہ ہندوستان کشمیریوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے'

05:51 PM, 21 Apr, 2023

احمد علی
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا دورہ ہندوستان کشمیریوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے کو دفن کر کے ہندوستان سے تعلقات بنانا اس انٹرنیشنل ایجنڈے کا حصہ ہے جس کے تحت اس حکومت کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ فواد چودھری نے کہا ہم بھارت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کے حامی ہیں لیکن کسی طور پر بھی ذیلی ملک نہیں بن سکتے، تعلقات برابری کی سطح پر اور بنیادی معاملات پر تصفیہ کے لئے ہونے چاہئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قریبی دوست ممالک کے لئے اہمیت کھو رہا ہے اور یہ بات انتہائی تشویشناک ہے۔
مزیدخبریں