علی امین گنڈا پور کے لمبے بال کٹنے پر بھائیوں نے بھی اظہار یکجہتی میں بال کٹوا دیے

07:01 PM, 21 Apr, 2023

احمد علی
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے بھائیوں نے ان سے اطہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے بال کٹوا لیے ۔ تفصیلات کے مطابق دوران حراست علی امین گنڈاپور کے لمبے بال کٹنے کے بعد انکے بھائی عمر امین اور فیصل امین گنڈا پور نے بھی اپنے لمبے بال کٹوا دیے ہیں ۔سوشل میڈیا پر تینوں بھائیوں کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف تقاریر کے کیس میں زیر حراست ہیں ۔گزشتہ روز انہیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ یاد رہے کہ آج سندھ کے ضلع شکارپور کی اسپیشل کورٹ نے علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
مزیدخبریں