میک اپ کروانے آئی 4دلہنیں لٹ گئیں

11:39 AM, 21 Apr, 2024

ویب ڈیسک:ساہیوال میں ڈکیتی کی انوکھی واردت سامنے آگئی, بیوٹی پارلر پر میک اپ کروانے آئی دلہنیں لٹ گئی.

تفصیلا ت کے مطابق ساہیوال کے علاقے فرید ٹاؤن میں بیوٹی پالر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔ جہاں ڈاکوؤں نے دلہنوں کو ہی لوٹ لیا ۔

بیوٹی پالر میں میک اپ کروانے آئی4 دلہنیں لٹ گئیں، تین ڈاکو خواتین کے بھیس میں بیوٹی پارلر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی۔

 ڈاکو نے دلہنوں سے 18 تولہ سونا اور موبائل فون چھین لئے۔ جن کی مالیت تقریبا 50 لاکھ روپے ہے۔ڈاکو واردات کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئےفرار بھی ہوگئے۔

ساہیوال تھانہ فرید ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ احمد رشید کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر افراد نے تاحال کسی قسم کی کوئی کاروائی کیلیے درخواست نہیں دی,جیسے ہی ایپلیکیشنز آئیں گی مقدمات درج کرلیے جائیں گے۔

مزیدخبریں