پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر گرفتار

12:48 PM, 21 Apr, 2024

ویب ڈیسک:ویلینشا ٹاؤن سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس شبیر گجر کو ویلنشیا ٹاؤن سے گرفتار کرکے روانہ ہوگئی، شبیر گجر کو حفاظتی طور پر پولیس نے تحویل میں لیا ہے۔

شبیر گجر کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔

ترجمان شبیر گجر کا کہنا ہے کہ شبیر گجر کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے اور نہ لڑائی جھگڑا ہوا۔

دوسری جانب علی پورچٹھہ میں  پولیس نے پی ٹی آئی کے راہنما شیخ احتشام کو گرفتار کر لیا،شیخ احتشام کو ورپال چٹھہ پولنگ اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں