ویب ڈیسک: کچے کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران گرفتار زخمی ملزم کے دم توڑ جانے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
رینجرز حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ملزم سائیں بخش کو زخمی حالت میں اور ملزم الہیٰ بخش کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک اسلحہ اورچار عدد موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔
رینئرز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل،اقدام قتل اور دیگر جرائم کی متعدد ایف آئی آر بھی درج ہیں۔ آپریشن کے دوران گینگ کے تمام ٹھکانوں کو مسمار جبکہ مورچوں کو تباہ کر دیا گیا۔