فیصل آباد:مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو عبدالقادرہلاک

03:50 PM, 21 Apr, 2024

پبلک نیوز:تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو عبدالقادرہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خطرناک ڈاکو کی شناخت عبدالقادر کے نام سےہوئی، چند روز قبل ملزم عبدالقادر نے ٹرانسپورٹرز کے ملازمین کو بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے مضروب بھی کیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم بھتہ خوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا، ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

مزیدخبریں