(ویب ڈیسک ) ضمنی انتخاب میں پی پی 32 سے مسلم لیگ ق کے موسی الہیٰ نے میدان مارلیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کے حلقہ پی پی 32 کا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا ہے۔168 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق ق لیگ کے چوہدری موسیٰ الہی 63536 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے چوہدری پرویز الٰہی 18327 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔