تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

11:46 PM, 21 Apr, 2024

(ویب ڈیسک )  تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے   پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے  تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے   ٹاس جیت کرباؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان 41، بابر اعظم  37، صائم ایوب  32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان 23 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ  عرفان خان 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سودھی نے 2 اور بریس ویل اور ڈفی نے 1، 1  وکٹ حاصل کی۔

  نیوزی لینڈ نے 179 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے   مارک چیپمین نے 42 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ڈین فوکس کرافٹ نے 31 رنز بنائے جبکہ   ٹم رابنسن نے 28 اور ٹم سیفرٹ نے 21 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نسیم شاہ نے1 وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں