پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،21اگست 2021
07:30 AM, 21 Aug, 2021
افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے لیے کوششیں تیز، قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر سمیت اہم رہنما قندھار سے کابل پہنچ گئے، حکومت سازی سے متعلق مشورے آج شروع کریں گے، افغان سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی۔ افغانستان میں اقتدار کی منتقلی اور تشکیل کا معاملہ، طالبان کا نئے حکومتی ڈھانچے کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کرنے کا فیصلہ، قانونی، دینی اور خارجہ پالیسی ماہرین کی مشاورت سے حکومتی انفراسٹرکچر کا اعلان کیا جائے گا، ترجمان طالبان کی رائٹرز سے گفتگو۔ پاکستان نے افغانستان سے آنے والے ممکنہ مہاجرین کے لیے منصوبہ تیار کرلیا، شمالی وزیرستان اور چترال کے سرحدی علاقوں میں کیمپ لگائے جائیں گے، کمشنر افغان مہاجرین کا کہنا ہے کہ مزید مہاجرین کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، کوئی انسانی المیہ ہوا تو پاکستان اس کے لیے مکمل تیار ہے۔ توقع ہے طالبان انسانی حقوق اور خواتین سے متعلق وعدے پورے کریں گے،افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی ایم اے کاکول میں خطاب،کہا پاکستان قومی اور علاقائی امن کا خواہاں ہے، تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی شہریوں کو نکالنا خطرے سے بھرپور چیلنج ہے، طالبان پر واضح کردیا کہ انخلاء کا عمل سبوتاژ کرنے کی صورت میں سخت ردعمل سامنے آئے گا،جو بائیڈن نے کہا کہ 6 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی تاحال افغان سرزمین پر موجود ہیں۔