قافلے پر حملہ، چینی سفارتخانے کا پاکستان سے اہم مطالبہ

08:19 AM, 21 Aug, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) گوادر میں چینی قافلے پر حملے کے بعد چین کا پاکستان کے تمام متعلقہ محکموں سے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ ، سکیورٹی تعاون کا طریقہ اپ گریڈ کیا جائے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں گوادر میں خود کش حملے کےحوالے سے کہا گیا ہے کہ حملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور اس میں ملوث ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے، تمام متعلقہ محکموں کو اس حوالے سے عملی اقدامات کرنے چاہئیں اورسکیورٹی میں تعاون کے نظام کو مزید اپ گریڈ کیا جائے۔ یاد رہے کہ گوادر ایکسپریس وے منصوبے پر کام کرنے والے چینی عملے کے قافلے پر ایک خود کش حملے میں ایک چینی باشندہ زخمی ہو گیا تھا جبکہ قریب کھیلنے والے 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا تھا، واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں