افغان کرکٹ ٹیم کا پاکستان سفر کرنے کا فیصلہ

10:03 AM, 21 Aug, 2021

احمد علی

کابل(ویب ڈیسک) کابل ائیرپورٹ کی خراب صورتحال کے بعد افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان بورڈ حکام ویزوں کیلئے پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے،افغان ٹیم کے 14 کھلاڑیوں کو اب تک پاکستانی ویزے جاری کیے گئے ہیں جبکہ کچھ کے پاسپورٹ شام تک سفارت خانے میں جمع ہونگے، افغان ٹیم پلان اے کے تحت براستہ طورخم، پشاور، اسلام آباد ائیرپورٹ آئے گی اور براستہ دبئی کولمبو روانہ ہوگی. پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز ستمبر کے پہلے ہفتے کولمبو میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز لاجسٹک معاملات کے سبب چند رکاوٹوں سے دوچارہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز ستمبر کے پہلے ہفتے میں سری لنکا میں کھیلی جانی ہے.

مزیدخبریں