رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
03:09 PM, 21 Aug, 2021
کراچی (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی کابینہ کے سابق رکن وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین عاصم کراچی میں انتقال کر گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر زرین طویل عرصہ سے علیل تھیں۔ طویل علات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ کا کراچی میں انتقال ہوا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر زرین طویل عرصہ سے کینسر کے مرص میں مبتلا تھیں۔ یاد رہے کہ اس سال مئی کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ ڈاکٹراعجاز فاطمہ بھی وفات پا گئی تھیں۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عاصم سابق وفاقی مشیر برائے پیٹرولیم بھی رہ چکے ہیں۔