طالبان کی تمام ویب سائٹس اچانک بند کیوں ہو گئیں؟
03:45 PM, 21 Aug, 2021
واشنگٹن (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے لیکن اس کے باوجود طالبان کی تمام تر ویب سائٹس اچانک بند ہو گئی ہیں۔ آخر اس اچانک بندش کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے سے قبل 6 مختلف زبانوں میں ویب سائٹ آن ایئر تھیں۔ یہ ویب سائٹ دراصل پوری دنیا میں افغان طالبان کے مؤقف کو پہنچا رہی تھیں جن کو اب اچانک آف لائن کر دیا گیا ہے۔ یہ ویب سائٹس افغانستان کے علاوہ پشتو، اردو، عربی، انگریزی اور دری زبانوں میں چل رہی تھیں۔ ان ویب سائٹ کو کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے سروسز مہیا کی جا رہی تھیں۔ ویب سائٹس کے آف لائن ہو جانے پر امریکی خبر رساں ادارہ واشنگٹن نے کلاؤڈ فلیئر سے رابطہ کیا مگر جواب نہیں دیا گیا۔ آن لائن یا ورچوئل دنیا میں انتہا پسندی سے متعلق عوامل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ انٹیلی جنس گروپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے بھی طالبان کے متعدد گروپ کو اپنی ایپلی کیشن سے ہٹا دیا ہے۔ قبل ازیں فیس بک کی جانب سے بھی ایسا ہی اعلان کیا گیا تھا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بندش عارض بھی ہو سکتی ہے یا پھر طالبان نے خود ویب سائٹس کو بند کر دیا ہوا مگر طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔