قانون کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کی ہدایت، چیف الیکشن کمشنر
09:09 AM, 21 Aug, 2022
کراچی: چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے این اے 245 کے جاری ضمنی الیکشن میں قانون کی خلاف ورزی کرنے پر فوری اور سخت اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے بلاخوف و خطر پولنگ سٹیشنز پر جائیں، قانون کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا، پولنگ میں بدامنی پھیلانے پر موقع پر گرفتاری کی جائے گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پولنگ میں ہنگامہ آرائی اور مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس اور مستعد رہیں، بلا امتیاز اور بلا تفریق ہر خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک رہیں، مصدقہ معلومات اور شکایات کے لئے صوبائی اور مرکزی کنٹرول روم سے رابطہ کیا جائے شفاف اور پرامن الیکشن کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔