عمران خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
04:25 PM, 21 Aug, 2022
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمہ تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے جب کہ مقدمہ مجسٹریٹ صدر علی جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی عمران خان نےتقریرمیں کہاتمہارےاوپرکیس کرناہے مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان کے ان الفاظ اورتقریر مقصد پولیس کے اعلی حکام اورعدلیہ کو دہشت زدہ کرنا تھا ، عمران خان کے اس انداز اورڈیزائن میں کی گئی تقریر سے پولیس حکام،عدلیہ اورعوام میں خوف و ہراس پھیلا۔ عمران خان کی تقریرکے متعلقہ حصےکامتن ایف آئی آر کے ساتھ لگایا گیا ہے۔