پاکستان کا نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ
05:12 PM, 21 Aug, 2022
پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز 3-0 سے جیت لی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیدرلینڈز کو 207 رنز کا ہدف یا تھا، 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیدر لینڈز کی جانب سے ٹام کوپر 62 اور وکرم جیت سنگھ 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم نے 4 شکار کیے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 91 رنز بناکرنمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد نواز 27، فخرزمان 26 اور آغا سلمان نے 24 رنز بنائے۔ محمد وسیم 11، زاہد محمود 9، محمد حارث 4 اور نسیم شاہ 3 رنزبنا سکے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈا نے تین اور ویویان کنگما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے آخری ون ڈے میں نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔ روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔