ایشیا کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان
03:05 PM, 21 Aug, 2023
ایشیا کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارتی بیٹر روہت شرما کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ٹیم میں جسپریت بمرا اور کے ایل راہول کی واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی سکواڈ میں ویرات کوہلی، شُبمن گِل، شریاس ایئر، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، ایشان کشن، ہردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل اور شردل ٹھاکر شامل ہیں ۔ محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور پرسدھ کرشنا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔