آصف زرداری پنجاب میں ڈیرے ڈالنے کو تیار،سابق صدر رواں ہفتے لاہور پہنچیں گے، ذرائع

04:06 PM, 21 Aug, 2023

احمد علی
لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب میں ڈیرے ڈالنے کو تیار ہیں، آصف علی زرداری رواں ہفتے لاہور پہنچیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل پنجاب اور لاہور تنظیم کے غیرفعال اور خالی عہدوں پر مشاورت کی جائیگی ، پیپلز پارٹی کی تنظیموں کو آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی حلقہ بندیاں کے مطابق پنجاب میں مضبوط امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے ، آصف علی زرداری پنجاب میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے،سابق صدر آصف زرداری کے لاہور میں قیام کر دوران مختلف سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، سابق صدر پنجاب میں پیپلز پارٹی کی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔
مزیدخبریں