انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

06:12 PM, 21 Aug, 2023

احمد علی
کراچی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 35 پیسے بڑھ گئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 297 روپے 13 پیسے پر بند ہوا ہے۔ جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 304 روپے کا ہوگیا۔ جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے پر بند ہوا تھا۔

سونے کی قیمت: سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سونے کی قیمت میں 3100 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے، فی تولہ سونا 2 لاکھ 29 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2658 روپے کا اضافہ ہوا ہے، 10 گرام سونا 1 لاکھ 97 ہزار 102 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کمی سے 1891 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
مزیدخبریں