پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کا آج سے راولپنڈی میں آغاز

09:21 AM, 21 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

پاکستان چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترے گا جبکہ بیٹنگ کا انحصار بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا پر ہوگا۔

کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ شائقین ہمیشہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور ان کیلئے جیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کرکٹرز کا ایک باصلاحیت گروپ ہے جو اچھی کارکردگی کیلئے بے چین ہے، ہمارے باؤلرز بیس وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود ( کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل ( نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی شامل ہیں۔

بنگلا دیش سکواڈ نجم الحسن شانتو ( کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شرف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی اس سال اپریل میں اپنی تقرری کے بعد پہلی بین الاقوامی اسائنمنٹ ہے۔ 

مزیدخبریں