کارساز حادثے کی خاتون ملزمہ کو بچانے کیلئے پولیس کی سنگین غفلت 

10:40 AM, 21 Aug, 2024

ویب ڈیسک: کارساز روڈ کار حادثے کی مرکزی ملزمہ کو بچانے کیلئے پولیس کی سنگین غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمہ کے نشے میں ہونے کی نشاندہی کیلئے خون اور یورین کے نمونے 24 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے تک جمع ہی نہیں کروائے۔

تفصیلات کے مطابق کارساز ٹریفک حادثے میں باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ 

تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ مقدمے میں قتل بالسبب کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ملزمہ نتاشا کے پاس مقامی ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں تھا۔ مقدمے میں دفعہ 322 کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مقدمہ میں قتل خطاء کی دفعہ 320 شامل کی گئی تھی۔ 

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ نتاشہ دانش کے خون اور یورین کے نمونے آج جمع کرائے جائیں گے۔ سرکاری چھٹی کے باعث خون اور یورین کے نمونے جمع نہیں ہوسکے تھے۔ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مزیدخبریں