نتاشا نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو پیچھے سے ٹکر ماری، مزید فوٹیج منظرعام پر

10:44 AM, 21 Aug, 2024

ویب ڈیسک :کراچی میں کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی مزید سی سی ٹی فوٹیجز سامنے آ گئیں۔

 زیر نظر  فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید ٹویوٹا لینڈ کروزر انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ گزرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، جس نے پیچھے سے ٹکر مار کر موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹی کو روند ڈالا۔

فوٹیج میں باپ بیٹی موٹر سائیکل پر جاتے دکھائی دے رہے ہیں تاہم  گاڑی  نے انتہائی تیز رفتاری سے انہیں پیچھے سے آکر کچل ڈالا ، دونوں باپ بیٹی اڑتے ہوئے سڑک پر گرے ۔
 جبکہ  موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد گاڑی فٹ پاتھ پر لگی ۔ جس کے بعد سفید گاڑی آگے جاتے ہوئی ایک اور گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

فوٹیج میں حادثے کے بعد مدد کے لئے لوگوں کو دوڑتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں