سپریم کورٹ: این اے  97 فیصل آباد میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

11:00 AM, 21 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا، سپریم کورٹ نے لیگی رہنما کی اہم درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے این اے 97 فیصل آباد میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔

جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے ن لیگ کے علی گوہر بلوچ کی اپیل خارج کردی۔

تحریک انصاف کے امیدوار سعد اللہ بلوچ کی قومی اسمبلی کی رکنیت برقرار ہے۔ 

جسٹس نعیم اخترافغان نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ سے دکھائیں دوبارہ گنتی کی درخواست کب دی تھی؟ علی گوہر بلوچ کے وکیل ریٹرننگ افسر کو دی گئی درخواست نہ دکھا سکے۔ 

الیکشن کمیشن نے بھی درخواست موصول نہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ریکارڈ پر ایسی کوئی درخواست موجود نہیں۔

مزیدخبریں