بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

02:33 PM, 21 Aug, 2024

ویب ڈیسک : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تاہم اب بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شنتو کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش کے پاس اچھے باولرز ہیں ، جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ شان مسعود کا کہناتھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بولنگ ہی کرتے لیکن اب بڑے سکور کی کوشش کریں گے ۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم ، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم منظوراور نسیم شاہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں