پی ٹی آئی  کا جلسہ، پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

03:34 PM, 21 Aug, 2024

 (ویب ڈیسک ) ہوم ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق   پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے کو مد نظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ پنجاب میں تین دن کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا جائے گا۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق   پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے کو مد نظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   پنجاب حکومت 22، 23 اور 24 اگست کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کرے گی، دفع 144 کا نفاذ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق   دفعہ 144 کے لئے ڈرافٹ تیار کرنے کا آرڈر دے دیا گیا، صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے احکامات جلد جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں