علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  کا درسِ نظامی  کیلئے بھی داخلوں کا آغاز

04:22 PM, 21 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک اور ایف اے کے علاوہ درسِ نظامی کیلئے بھی داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔ طلبہ و طالبات نئے سیشن کیلئے تیار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں فیکلٹی آف آرٹس (ایف اے)، میٹرک اور درسِ نظامی کے کورسز کا خزاں 2024 کے سیمسٹر سے ہی آغاز کردیا ہے۔ اسلام آباد سمیت ملک کے تمام شہروں میں فعال علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم مہیا کرتی ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد  کا کہنا ہے کہ  داخلوں میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات میٹرک (جنرل)، میٹرک ( درسِ نظامی)، ایف اے (جنرل)، آئی کام، ایف اے ( درسِ نظامی) اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا  کہ  سرٹیفکیٹ کورسز اور میٹرک اور انٹر کے داخلوں کیلئے آخری تاریخ 5 ستمبر ہوگی۔ طلبہ و طالبات کے داخلے کیلئے فاصلاتی نظامِ تعلیم پر عمل پیرا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں