پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا کا اپنا گھر منصوبہ بھی کاپی کر لیا مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

04:47 PM, 21 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ   پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا کا اپنا گھر منصوبہ بھی کاپی کر لیا ۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم  نے  پنجاب کے ہاؤسنگ منصوبے پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا کہ   پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا کا اپنا گھر منصوبہ بھی کاپی کر لیا، خوشی ہے کہ  مریم نواز، علی امین گنڈاپور کے منصوبے اور عمران خان کی ویژن فالو کر رہی ہے ۔

مزمل اسلم نے کہا کہ   مریم نواز زیر تربیت ہے ہم انکی رہنمائی کرتے رہیں گے ،   پنجاب حکومت مسلسل خیبرپختونخوا کے منصوبے کاپی کر رہی ہے ،   مریم نواز کہہ رہی ہے کہ دیگر وزراء اعلیٰ کی دوڑیں لگائی ہوئی ہیں، جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انکی راتوں کی نیند حرام کی ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں