پلانٹ فار پاکستان کی جانب سے ملِکہ کوہسار مری میں احسن اقدام

05:25 PM, 21 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پلانٹ فار پاکستان کی جانب سے ملِکہ کوہسار مری میں احسن اقدام کیا جا رہا ہے۔ 

گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت محکمہ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ، محکمہ جنگلات پنجاب اور پلانٹ فار پاکستان 24اگست کو شجر کاری مہم کا آغازکریں گے۔ پوری تحصیل مری میں پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بیج کا چِھڑکاؤ بھی کیا جائے گا۔ 

لارنس کالج کے گرین یوتھ ایمبیسیڈرز بھی شجر کاری مہم کا حصہ ہوں گے اور اس مہم میں عوام الناس، نوجوانوں، اقلیتوں اور خاص طور پر سیاحوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ 

عوام سے گذارش کی گئی ہے کہ سر سبز پاکستان اور مری کے حُسن کو دوبالا کرنے میں تمام پاکستانی ایک ذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کریں کیونکہ ہر سیاح کی ذمہ داری - مری میں شجر کاری

مزیدخبریں