بھارت میں 104 سال پرانی روایت، ساس بہو   میں کشتی کے مقابلے

08:15 PM, 21 Aug, 2024

ویب ڈیسک:  ( علی رضا ) بھارت میں 104 سال پرانی روایت۔۔۔ ساس بہو کے دنگل ٹورنامنٹ جہاں مردوں کاداخلہ منع ہے۔

ضلع ہمیر پور کے ونور تھانہ علاقے کے لودی پور-نیوادا گاؤں میں پرانے بازار میں خواتین گھونگھٹ کے آڑ میں طاقت آزماتے ہوئے کشتیاں کھیلتی ہیں۔ 

خیال کیا جاتا ہے کہ کشتی کی یہ روایت تقریباً 104 برسوں سے چلی آ رہی ہے۔  تاہم گاؤں کی تمام ساسیں اور بہوئیں اس دنگل میں حصہ لیتی ہیں۔

 یہ روایت رکشا بندھن کے دوسرے دن  ادا کی جاتی ہے۔ جس میں خواتین پہلے شام کو بجرنگ تالاب میں کجیلیا ویسرجن کرتی ہیں، اس کے بعد دنگل ہوتا ہے۔

 اس دنگل میں ساس اور بہوؤں نے کشتی کے کئی مقابلے  ہوئے۔ 

دنگل  کےدوران خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈھول بھی بجتا رہا۔۔ یادرہے اس انوکھے دنگل میں مردوں کے داخلے پر پابندی ہوتی ہے۔

یہ دنگل رکھشا بندھن کے اگلے دن منعقد کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اس بار دنگل میں کشتی کے کل 14 مقابلے ہوئے جن میں سے پہلا مقابلہ گرجا دیوی اور رام دیوی کے درمیان تھا جس میں رام دیوی جیت گئیں۔

 دوسرا مقابلہ رانی دیوی اور گیٹن سویتا کے درمیان ہوا جس میں رانی دیوی نے فتح حاصل کی۔

تیسرا ریسلنگ میچ منیشا پال اور خوشبو پال کے درمیان ہوا جس میں منیشا نے کامیابی حاصل کی۔ 

اسی طرح پھول متی اور پھول رانی کے درمیان ہونے والے مقابلے میں پھول متی نے جیت حاصل کی۔ میرا اور اماکانتی کے درمیان ہونے والے کشتی میچ میں میرا نے جیت حاصل کی۔

ابھیلاشا گپتا اور پوجا گپتا نے ریفری کا کردار ادا کیا۔ نیہا اور مالتی شکلا نے پروگرام کی نظامت کی۔

  ٹورنامنٹ  کا انعقاد گاؤں کی سربراہ گرجا دیوی نے کیا۔ گاؤں کے چوکیدار شیام سنگھ نے بھی تقریب میں خصوصی کردار ادا کیا۔ 

ایونٹ کے اختتام کے بعد ریفری ابھیلاشا گپتا نے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ برسوں سے اس دنگل میں ریفری کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ روایت رانی لکشمی بائی کی پکار پر شروع ہوئی تھی۔ یہ خواتین کی طاقت کا ایک طرح کا مظاہرہ ہے۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ خواتین کسی سے کم نہیں ہیں۔

مزیدخبریں