پنڈی ٹیسٹ : پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف 158 رنز بنا لیے

08:31 PM, 21 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) راولپنڈی میں کھیلنے جارہے   پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان  پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 4 وکٹ کے نقصان پر 158 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا  پہلا میچ  آج راولپنڈی میں شروع ہوا۔ راولپنڈی میں آج صبح سویرے تیز بارش ہوئی جس کے بعد  گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیرکا شکارہوا تھا۔جس کی وجہ سے پہلے دن صرف 41 اوورز کا کھیل ہوا۔

پاکستان کی جانب سے  عبد اللہ شفیق 2 رنز  بنائے،   کپتان شان مسعود  6  اور بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 3 وکٹیں گرنے کے بعد صائم ایوب اور سعود شکیل نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 98 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

صائم ایوب 56 رنز بناکر آؤٹ  ہوئے۔سعود شکیل نے اپنی ففٹی مکمل کرلی ہے اور پہلے دن کھیل کے اختتام پر سعود شکیل 57 اور محمد رضوان 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

مزیدخبریں