لاہور: برقع پہن کر واردات کرنے والے اپنے ہی جا ل میں پھنس گئے

08:49 PM, 21 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے شاہد رہ ٹاؤن میں   برقع پہن کر واردات کرنے والے اپنے ہی جال میں پھنس گئے۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا 15 کی کال پر فوری ریسپانس برقع پوش سمیت دو ملزمان گرفتار کرلیے۔کالر نے 15 پر بتایا کہ میرا موبائل فون موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد چھین کر فرار  ہوگئے ہیں۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کاروائی کرتے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے برقع پوش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے پر برقع پوش خاتون بن کر واردات کرنے والا بھی مرد نکلا۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی تفتیش نے واردات کی کہانی ہی بدل دی۔ کالر نے اپنے ساتھیوں سمیت ملکر واردات کی منصوبہ بندی کی۔

کالر 3 لاکھ مالیت کا موبائل بیچ کر پیسے کھانا چاہتا تھا۔ چند روز قبل والد نے قیمتی موبائل لیکر دیاجیسے بیچ کر کالر ساتھیوں سمیت ہڑپ کرنا چاہتے تھے ۔

ایس ایچ او شاہدری ٹاؤن محمد رضا کا کہنا ہے کہ   پولیس نے 15 پر جھوٹی کال اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

ایس پی سٹی  نے بروقت کاروائی پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس کو شاباش دی ۔ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضانے کہا کہ  ملزم جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

مزیدخبریں