دن میں صرف ایک کیوی کھانے سے 4 حیرت انگیز فائدے

05:15 AM, 21 Dec, 2021

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) کیوی کا استعمال صحت کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ کیوی فائبر، وٹامن ای، پولی فینول اور کیروٹینائڈز سے بھرپور پھل ہے، جو آپ کو کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ دل کی صحت سے لے کر بہتر نیند تک روزانہ ایک کیوی کھائیں۔ جانیے اسے روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے کے 4 فائدے کیا ہیں۔ کیوی کا استعمال دل کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فائبر اور وٹامنز کی مقدار شریانوں کو مضبوط رکھتی ہے۔ کیوی میں موجود وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر اور پوٹاشیم جیسے عناصر کئی بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ ڈینگی بخار کی وجہ سے خون کے پلیٹ لیٹس کی تعداد بہت تیزی سے گرنے لگتی ہے۔ کیوی کا استعمال پلیٹ لیٹس کو گرنے سے روکنے میں مدد کرتا ہے۔ حمل میں کیوی کا استعمال بھی فائدہ مند ہے۔ کیوی میں موجود فولیٹ بچے کی دماغی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔ حمل سے پہلے اور حمل کے دوران کیوی کا استعمال نیورل ٹیوب کی خرابیوں کو روکتا ہے۔ یہ قوت مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے۔ اگر آپ کو رات کو سونے میں پریشانی ہوتی ہے تو کیوی کھانے سے آپ کو فائدہ ہوگا۔ کیوی میں سیروٹونن پایا جاتا ہے جو خوشی کے ہارمون کو بڑھاتا ہے۔ بہتر نیند کے لیے ضروری ہے کہ آپ رات کو سونے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے کیوی کا استعمال کریں۔
مزیدخبریں