کرکٹر عابد علی کو دوران میچ سینے میں تکلیف

07:12 AM, 21 Dec, 2021

Rana Shahzad
کراچی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کھلاڑی عابد علی کو سینے میں شدید تکلیف کی وجہ سے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ وہ میچ کھیل رہے تھے کہ اچانک ان کی طبعیت خراب ہو گئی۔ عابد علی قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ کراچی میں ان دنوں قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ جاری ہے۔ آج یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان میچ جاری تھا، جب اچانک کرکٹر عابد علی کو سینے میں تکلیف کی شکایت شروع ہو گئی۔ ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے بعد ہی انھیں جانے کی اجازت دی جائے گی۔
مزیدخبریں