قومی برآمدات کے حجم میں 33 فیصد اضافہ

07:46 AM, 21 Dec, 2021

Rana Shahzad
اسلام آباد: (اے پی پی) نومبر 2021ء کے دوران قومی برآمدات 2.9 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2020ء کے مقابلہ میں نومبر 2021ء کے دوران مجموعی قومی برآمدات کے حجم میں 33 فیصد اضافہ اور برآمدات کا حجم 2.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ نومبر 2020ء میں 2.17 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ نومبر 2021ء میں برآمدات کی گئی تھیں۔ نومبر 2021ء میں برآمدات کاہدف 2.6 ارب ڈالر تھا تاہم اس دوران ملکی برآمدات ہدف سے 30 کروڑ ڈالر زیادہ رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2021ء کے دوران 27 فیصد اضافہ سے برآمدات کا حجم 12.365 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2020ء کے دوران برآمدات سے 9.747 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
مزیدخبریں