امریکی ریاست کیلی فورنیا میں6.5کی شدت کا زلزلہ

07:53 AM, 21 Dec, 2022

احمد علی
امریکی حکام کے مطابق شمالی کیلی فورنیا میں آئے زلزلے کے بعد ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کیلی فورنیا کے علاقے ہمبولڈ کاؤنٹی سے 25 میل دور تک تھا اور 15 کلو میٹر تک اس کی گہرائی تھی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق 6.5 شدت سے آئے اس زلزلے سے انفرا اسٹچر کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے جبکہ ہزاروں افراد اس وقت بجلی کی سہولت سے محروم ہیں ۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کے بعد 80 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کئے گئے جس کے باعث تاحال لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔ ہمبولڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر کا کہنا ہے کہ دو افراد زلزلے کے دوران ہی مختلف حادثات میں جاں بحق ہو گئے فی الحال کاؤنٹی میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے ۔
مزیدخبریں