وزیر اعظم نےنجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی منظوری دیدی
08:12 AM, 21 Dec, 2022
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔ تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر تک جاری کردیاجائے گا ، وزیراعظم کو آئی پی سی وزارت کی جانب سے سمری میں دو نام موصول ہوئے تھے،وزیراعظم کیجانب سے کرکٹ بورڈ میں 2 نام بھجوائے گئے،دونوں کی منظوری دےدی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے،2019 کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کردیا جائے گا، 2019 میں وزیراعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کردیا جائے گا ، تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014 کا آئین بحال کردیا جائے گا ، چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کیلئےایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائےگا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کی سیلیکشن کے لیے فوری طور پر عبوری سیلیکشن کمٹی بنائی جائے گی، عبوری سیلکشن کمیٹی کھلاڑیوں کا اعلان کرے گی ، عبوری سیلکشن کمیٹی میں 4 بڑے نامور کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔