متنازع ٹویٹس،سنیٹراعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج
11:08 AM, 21 Dec, 2022
اسپیشل جج سینٹرل نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں نامزد سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے متنازعہ ٹویٹ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے کہ جس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے ۔ عدالتی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دو بار کیا ہے ، اس لئے عدالت ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے ۔ خیال رہے کہ متنازعہ ٹویٹ کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر 3 بار فیصلہ مؤخر کیا گیا تھا ، کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والے جج راجہ آصف محمود کا تبادلہ ہو گیا تھا اور انہیں وزارت قانون سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فوری طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔