آصف زرداری کی پرویز الہیٰ کو ہٹانے کے بعد پیپلزپارٹی کا وزیراعلی بنانے سے معذرت

12:37 PM, 21 Dec, 2022

احمد علی
لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے پرویز الہی کو ہٹانے کے بعد پیپلزپارٹی کا وزیر اعلی بنانے سے معذرت کر لی۔ ذرائع کے مطاب آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز میرے لیے بلاول بھٹو سے کم نہیں، میرے لیے دونوں میں کوئی فرق نہیں، حمزہ بھی میرے بیٹے جیسا ہی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے ہمارا امیدوار حمزہ شہباز ہی ہوں گے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ زیادہ ارکان ن لیگ کے ہیں اس لیے وزارت اعلی پہ ان کا ہی حق بنتا ہے۔
مزیدخبریں