آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ،بنوں آپریشن کے زخمی جوانوں کی عیادت
04:59 PM, 21 Dec, 2022
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور بنوں آپریشن کے زخمی جوانوں کی عیادت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سی ٹی ڈی بنوں میں آپریشن میں زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں کی عیادت کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے زخمی افسروں اور جوانوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ آرمی چیف نے زخمی افسروں اور جوانوں کی ہمت،بلند حوصلے اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔