گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ مسترد کردی
05:25 PM, 21 Dec, 2022
لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ ٕ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی رولنگ مسترد کر دی ہے۔ گورنر پنجاب نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 7 تحت حکم جاری کیا ہے. گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔آئین کےتحت اسپیکر غیرجانبداری سےذمہ داریاں سرانجام دینے کاپابندہے،اسپیکر آئینی ذمہ داری کی ادائیگی میں ذاتی منشا اور پسند کو ملحوظ خاطر نہ رکھیں. واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے، تاہم گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے اجلاس بلانے کے حوالے سے رولنگ جاری کی تھی۔ رولنگ میں کہا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 23 اکتوبر کی ریکوزیشن کے مطابق پہلے ہی ان سیشن ہے، جب تک موجودہ سیشن ختم نہیں ہوتا، گورنر نیا سیشن نہیں بلا سکتے۔ رولنگ کے مطابق وزیر اعلی پر عدم اعتماد کی کاروائی صرف اسی مقصد کیلئے خصوصی بلائے گئے اسمبلی سیشن میں ہی ممکن ہے، ایسا سیشن موجودہ سیشن ختم ہونے پر ہی بلایا جا سکتا ہے. منظور وٹو کیس میں عدالت نے قرار دیا کہ وزیر اعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کیلئے کم از کم دس دن کا وقت دیا جائے، اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کے مطابق وزیر اعلی کو اعتماد کے ووٹ کیلئے نہیں کہا جا سکتا۔