عثمان خواجہ کو فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کی سزا

08:11 PM, 21 Dec, 2023

احمد علی
آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پرآسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ پر فرد جرم عائد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے عثمان خواجہ پر پہلے ٹیسٹ میچ میں سیاہ پٹی باندھنے پر فرد جرم عائد کیا۔ عثمان خواجہ نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں بازو پر سیاہ پٹی باندھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عثمان خواجہ نے سیاہ پٹی باندھنے سے پہلے آئی سی سی اور کرکٹ بورڈ سے اجازت نہیں لی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ نے آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ذاتی پیغام کی تشہیر کی ہے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی انٹرنیشنل میچ میں سیاسی،مذہبی یا ذاتی پیغام کی تشہیر نہیں کر سکتا۔ خیال رہے کہ عثمان خواجہ وارننگ قبول کرنے کے بعد دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل سکیں گے۔ میڈیا رپورٹ کا کہنا ہے کہ دوبارہ سیاہ پٹی باندھنے پر عثمان خواجہ کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے، یاد رہے کہ انہوں نےاس سے پہلے بھی ٹریننگ سیشن میں فلسطین سے اظہاریکجہتی کے پیغام والے جوتے پہنے تھے۔
مزیدخبریں