پارلیمنٹ میں بیٹھ کر سُٹےلگانےوالی خاتون کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

01:48 PM, 21 Dec, 2024

ویب ڈیسک: اسمبلی میں اپنی نشست پر بیٹھ کر پرسکون انداز میں ای سگریٹ ( ویپ) لگانے والی خاتون رکن پارلیمنٹ مشکل میں پھنس گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کولمبیا کی پارلیمنٹ میں حال ہی میں کچھ غیر متوقع دیکھنے کو ملا۔ ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنانے کے بارے میں ایک گرما گرم بحث کے دوران، کیتھی جووینا نامی کانگریس کی خاتون رکن الیکٹرانک سگریٹ کے کش لگاتے ہوئے پکڑی گئیں جن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

خاتون کو چپکے سے ویپ کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کا انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ کوئی ان کی ویڈیو بنا رہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوا۔ ایک صارف نے لکھا کہ “صحت کی دیکھ بھال سے متعلق میٹنگ کے دوران ویپ کا استعمال وحشیانہ ہے۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ انہیں استعفیٰ دینا چاہیے کیونکہ پارلیمنٹ میں سگریٹ نوشی پاگل اور بے عزتی ہے۔

مزیدخبریں