پاک افغان بارڈر: فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 4دہشتگرد ہلاک

02:22 PM, 21 Dec, 2024

ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسزنے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 4 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 19 اور 20 دسمبرکی رات سکیورٹی فورسزنے پاک افغان بارڈرپرخوارج کے گروہ کی نقل وحرکت کا پتہ چلایا، ضلع خیبرکےعلاقے راجگال میں دراندازی کی کوشش کوسیکیورٹی فورسز نے ناکام بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کے بہادرسپوت سپاہی عامر سہیل آفریدی نے جام شہادت نوش کیا، 22 سالہ سپاہی عامر سہیل آفریدی شہید کا تعلق ضلع خیبرسے تھا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سپاہی عامرسہیل آفریدی نے دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پاکستان افغان عبوری حکومت سے مسلسل موثر بارڈر مینجمنٹ کا تقاضہ کرتا چلا آیا ہے۔

وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔

وزیرِ اعظم نے ضلع خیبر میں فتنہ خوارج کے  4 کارندے ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش  کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی کی شہادت کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

اس حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ خوارج کے مکمل سدباب کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔

مزیدخبریں