لاہور؛ڈیرے سے باہر آنیوالے شیر کو گارڈ نے گولیاں مار دیں

07:08 PM, 21 Dec, 2024

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ شالیمار ہاؤس اسکیم میں ایک ڈیرے سے شیر باہر نکل آیا ،اسکیم کے گارڈز نے شیر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ شالیمار ہاؤس اسکیم میں ڈیرے سے باہر نکلنے والا شیر دھاڑیں مارتا ہوا بھاگتا رہا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،خوف کے مارے لوگوں نے15ایمرجنسی پولیس کو اطلاع بھی کی۔

شالیمار سکیم میں علی عدنان نامی شہری   نے اپنے ڈیرے پرشیر کو رکھا ہوا تھا، اس سے پہلے کہ شیر کسی پر حملہ آور ہوتا اسکیم کے گارڈز نےصورت حال مدنظر رکھتے مزید وقت ضائع کئے شیر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا،وائلڈ لائف اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

مزیدخبریں