ضم شدہ نئے اضلاع میں ٹیکسیشن رجیم کیلئےکمیٹی تشکیل

07:35 PM, 21 Dec, 2024

ویب ڈیسک:حکومت نے ضم شدہ نئے اضلاع میں ٹیکسیشن رجیم کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق رانا ثناء اللہ کمیٹی کے کنوینر اور امیر مقام، وزیر مملکت فنانس علی ملک ممبران ہونگے،چیئرمین ایف بی آر ، چیف سیکریٹری کے پی ک، سٹیل پروڈیوسرز ایسو سی ایشن، پاکستان وناسپتی ایسو سی ایشن کا ایک ایک نمائندہ اور کے پی چیمبر آف کامرس کے سابق سربراہ زاھد شنواری بھی ممبران میں شامل ہونگے۔

کمیٹی ضم شدہ اضلاع کے حوالے سے سفارشات مرتب کریگی،ٹیکس کے رجیم میں چھوٹ کے حوالے سے بھی جائزہ لے گی،کمیٹی چار ہفتوں میں اپنی سفارشا ت مرتب کرکے وزیر اعظم کو ییش کریگی۔

مزیدخبریں