کورونا وائرس ایک روز میں مزید 38 زندگیاں نگل گیا

04:28 AM, 21 Feb, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) کورونا وائرس ایک روز میں مزید 38 زندگیاں نگل گیا، اموات کی تعداد 12 ہزار 301 ہو گئی، 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 329 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ایک روز میں مزید 38 زندگیاں نگل گیا۔ فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 466 ہو گئی، اب تک 5 لاکھ 34 ہزار 107 افراد اس وبا کو شکست دے کر صحتیاب بھی ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 329 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وبا ملک بھر میں اب تک 12 ہزار 601 زندگیاں نگل گئی۔

مزیدخبریں