جہلم:منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان پولیس مقابلہ

05:32 AM, 21 Feb, 2021

شازیہ بشیر

جہلم (پبلک نیوز) منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان پولیس مقابلہ۔ فائرنگ کے تبادلے اور پتھراؤ سے تین پولیس اہلکار زخمی۔ زخمی ہونیوالے تینوں پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے اور پتھراؤ سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونیوالے تینوں پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ چارملزمان کو گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تین ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

زخمی میں سب انسپکٹر سمیت دو کانسٹیبل خرم اور صلاح الدین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں