دلبر حسین کی جگہ سلمان مرزا لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

11:29 AM, 21 Feb, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) انجری کا شکار دلبر حسین کی جگہ سلمان مرزا لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے، ہیمسٹرنگ انجری کے باعث فاسٹ باؤلر دلبر حسین ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز کے ابتدائی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان مرزا انجری کا شکار دلبر حسین کی جگہ لاہور قلندرز کا ابتدائی میچ کھیلیں گے۔ ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی سلمان مرزا کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

ٹیکنیکل کمیٹی میں ڈاکٹر سہیل سلیم، مرینہ اقبال، ندیم خان اور سمیر کھوسہ شامل ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس 6 میں لاہور قلندرز آج اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج پشاور زلمی کے مدمقابل آئے گی۔

مزیدخبریں